اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔