اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے۔اتوار کوترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،صحت کے شعبے میں اہم قومی ترجیحات اور اصلاحات کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق یہ اہم اجلاس 18 تا 23 مئی 2026 کے دوران عالمی ادارہ صحت کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے،جس میں دنیا بھر کے رکن ممالک صحت سے متعلق پالیسیوں، بجٹ اور ترجیحات پر غور و خوض کرتے ہیں،وفاقی وزیر یونیورسل ہیلتھ کوریج، ڈیجیٹل ہیلتھ بارے پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے۔