مکہ مکرمہ۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے (آج) ہفتہ کو سعودی عرب پہنچیں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے انتظامات کا براہ راست جائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اسلام آباد سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہو چکے ہیں اور ہفتہ کو وہ سعودی عرب پہنچیں گے ۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر روانگی سے قبل وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پورٹ پر وفاقی وزیر کو اپنے عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے الوداع کیا تھا۔