وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کاشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کاشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کواپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دتہ خیل آپریشن میں 11 خوارج دہشتگردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پاکستان کا امن خراب کرنے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن دہشتگردوں کے خلاف ریاستی عزم کا واضح پیغام ہے۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاک فوج کے جوان وطن کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں اور قوم ان کے حوصلے، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کیلئے اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔