وفاقی وزیرِ ریلوےمحمد حنیف عباسی کاپاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے صاحبزادے زید جاکھرانی کے انتقال پراظہار افسوس

وفاقی وزیرِ ریلوےمحمد حنیف عباسی کاپاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے صاحبزادے زید جاکھرانی کے انتقال پراظہار افسوس

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوےمحمد حنیف عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے صاحبزادے زید جاکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرِ ریلوے نے زید جاکھرانی کے انتقال پر اعجاز جاکھرانی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم زید جاکھرانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں وہ اعجاز جاکھرانی اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔