اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےباجوڑ کے علاقوں ڈاگ قلعہ اور تبئی میں انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ کی پرزور مذمت اور فائرنگ سے دو کانسٹیبلز سید عزیز اور قادر کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبلز عزیز اور قادر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور شہید کانسٹیبلز کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کانسٹیبلز عزیز اور قادر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ پایا، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیموں پر حملہ درندہ صفت عناصر کا گھنائونا فعل ہے۔