اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا قابل تحسین کارنامہ ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نےکہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نےدفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے ۔
اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے، میزائل کا کامیاب تجربہ سمندری سرحدوں کے دفاع میں قابل اعتماد قدم ہے۔