وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محی الدین احمد وانی کو ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج سونپ دیا

وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن محی الدین احمد وانی کو ڈی جی پی ایس بی کا اضافی چارج سونپ دیا

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈویژن محی الدین احمد وانی کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا اضافی چارج سونپ دیا ہے جبکہ محمد یاسر پیرزادہ کو ان کے اپنے ادارے ایف بی آر واپس بھیج دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 22 کے افسر محی الدین احمد وانی اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔

یہ تقرری تین ماہ کی مدت یا مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی تک کی گئی ہے۔ یہ عہدہ فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک ذاتی حیثیت میں ان کے لئے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ کو فوری طور پر ایف بی آر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یاسر پیرزادہ آئی پی سی ڈویژن کے تحت بطور ڈی جی پی ایس بی ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی واپسی آئی پی سی ڈویژن کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں کی گئی درخواست کے بعد عمل میں لائی گئی۔