وفاقی آئینی عدالت میں 23 اپریل کو عدالتی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان

وفاقی آئینی عدالت میں 23 اپریل کو عدالتی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان نے ریڈ زون اسلام آباد کی بندش کے باعث وکلاء، سائلین اور عدالتی افسران و عملے کو درپیش ممکنہ مشکلات کے پیش نظر 23 اپریل 2026 (جمعرات) کو عدالت کی پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تمام عدالتی کارروائیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 23اپریل کو کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی اور اس روز کی کاز لسٹ منسوخ تصور کی جائے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے تمام افسران اور عملہ گھروں سے اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ انہیں سٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کی گئی ہےتاہم عدالت کی چاروں برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی جہاں عدالتی اور انتظامی امور کی انجام دہی جاری رکھی جائے گی۔