لاہور۔15اپریل (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں صحت کے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود ،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان و دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں متعلقہ افسران نے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور، مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانولہ، مریم نواز شریف میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میانوالی، چلڈرن ہسپتال بہاولپور و دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے شعبے میں اربوں روپوں کے تاریخی و انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔
صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے کہاکہ صحت کے تمام جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کریں گے۔