وزیر خزانہ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا اجلاس

وزیر خزانہ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا اجلاس

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا 34واں اجلاس سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں منعقد ہوا ،جس میں مختلف محکموں کی جانب سے متعدد سفارشات کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی میں منظور کی جانے والی سفارشات میں محکمہ داخلہ کی پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ 2025 میں ترامیم، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ضم کرنے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ضروری ترامیم شامل تھیں ۔اس کے علاہ اجلاس میں ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے قیام اور موثر وہیکل رولز 1969میں نا بالغوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا ، موثر سائیکل کی رفتار کی حد اور انجن کی کپیسٹی کے حوالے سے رولز پر نظر ثانی کی سفارشات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے محکمہ تحفظ ماحول و موسمی تغیرات ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، اربن یونٹ اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) اور پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر ایکٹ 2025 میں ترامیم کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ 2025 میں ترامیم کا مقصد ادارے کو خود مختار حیثیت دینا اور انتظامی ڈھانچے کو مزید موثر بنانا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترامیم مقدمات کی سماعت کے دوران ججز، پراسیکیوٹرز، تفتیشی افسران اور گواہوں کو درپیش سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تجویز کی گئیں ہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف محفوظ اور مثر عدالتی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر برائے تعمیرات و مواصلات صہیب احمد بھرتھ نینو عمر طلبہ کے تحفظ کے لیے موثر وہیکلز رولز 1969 میں جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کے لیے سخت شرائط کی ضرورت پر زور دیا۔