وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضلع ہنگو میں پولیو مہم کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضلع ہنگو میں پولیو مہم کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

پشاور۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کو ضلع ہنگو میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی فریضے پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت افسوسناک ہے،شہید اہلکار کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہید اہلکار کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا حکومت اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکار کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے لیے صبر و استقامت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔