وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی کے فرزند میر زید خان جاکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ ایک نہایت افسوسناک سانحہ ہے اور وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں