جدہ۔16اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے بعد (آج )جمعرات کو قطر کے دورے پر دوحہ پہنچیں گے،اعلی ٰسطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دوحہ میں وزیر اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قطر کے دورے کے بعد وزیراعظم ترکیہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ 5 ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیراعظم دیگر عالمی رہنمائوں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور اہم عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم کی متعدد ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہے جبکہ دیگر اہم عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ اس فورم میں پاکستان کی شرکت تعمیری سفارتکاری، کثیرالجہتی تعاون اور عالمی برادری کے ساتھ اہم عالمی مسائل پر بامعنی روابط کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments