وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا نے بونیر میں فلڈ پروٹیکشن منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا نے بونیر میں فلڈ پروٹیکشن منصوبے کا افتتاح کردیا

پشاور۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا ریاض خان نے ضلع بونیر میں فلڈ پروٹیکشن منصوبے کا افتتاح کردیا۔یہ منصوبہ ضلع بونیر کے علاقے بیشونئی میں 142 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبیاشی ریاض خان نے کہا کہ فلڈ پروٹیکشن وال سے علاقے کو سیلابی خطرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔ گزشتہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بونیر کے مختلف علاقوں بیشونئی، قدر نگر، بٹئی اور چغرزی میں ترقیاتی کام تیزی سے جا ری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی سہولیات کی فراہمی اور بحالی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کےحل کے لئے مربوط اقدامات کئے جارہے ہیں۔