وزیرِ مملکت و معاونِ خصوصی وزیراعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیرِ مملکت و معاونِ خصوصی وزیراعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وزیرِ مملکت و معاونِ خصوصی وزیراعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹل میڈیا میں ہونے والی پیشرفت اور ابھرتے ہوئے میڈیا رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون اور روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں میڈیا اور ابلاغ سے متعلق امور پر مسلسل رابطے اور مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور باہمی خیرسگالی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔