وزیرِ مملکت فہد ہارون سے جرمن سفیر کی ملاقات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام پر تبادلہ خیال

وزیرِ مملکت فہد ہارون سے جرمن سفیر کی ملاقات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیرِ مملکت ووزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سےپاکستان میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سفیر اِنا لیپل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے پر تبادلۂ خیال کیاجس میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقع اور درپیش چیلنجز پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے تدارک، آن لائن تحفظ کے فروغ، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمن سفارتخانے کے شعبہ مواصلات، ثقافتی امور اور پروٹوکول کے سربراہ یان جیرالڈ کراوسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔