اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ای سی سی میں بطور رکن شامل کر لیا گیا۔ وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بطور رکن ای سی سی میں فعال کردار ادا کریں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔