وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معروف صحافی و اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے الطاف حسن قریشی کیلئے دعائے مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔