وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے صدور اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے صدور اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

انطالیہ۔17اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےترکیہ کےصدر رجب طیب ایردوان، امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، شام کےصدر احمد الشرح سمیت مختلف ممالک کے صدور اور عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئیں۔

 

وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں خوشگوار ماحول میں غیر رسمی بات چیت اور تبادلۂ خیال ہوا۔ وزیرِ اعظم کی قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

پاکستان کی طرف سے مشرق وسطیٰ اور خلیج میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے مذاکرات کی کوششوں اور پاکستانی قیادت کے فعال کردار کے وجہ سے وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ملاقاتوں میں عالمی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔