اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہفتے کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی ۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔