اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش کی ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر بنوں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔