لاہور۔10مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی معرکہ حق سکوائر کاافتتاح کردیا۔ ”سگنل فری راولپنڈی ”،179 روز میں 5- انڈر پاس، دو اوورہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج کی تکمیل کا ریکارڈ قائم کر دیاگیا،190 دن کی بجائے 179 یوم میں مکمل ہونے والاپاکستان کاپہلا منفردپراجیکٹ ہے۔راولپنڈی کچہری چوک تا ریخی دن پر معرکہ حق سکوائر سے موسوم کردیا گیا،معرکہ حق سکوائر پراجیکٹ کے سنگ میل کی نقاب کشائی کے بعد دعائے خیر کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ اوور ہیڈ برج ودیگر روڈز کا معائنہ کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تفصیلی بریفنگ دی ۔راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دولاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی ،معرکہ حق سکوائر میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا،روات تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ تیسرا فیز جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے ،روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کا اربن کلچر تبدیل کریگا۔