وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واقعے میں شہید ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کے لیے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔