وزیراعظم شہباز شریف کی امتِ مسلمہ کو حج کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی امتِ مسلمہ کو حج کی مبارکباد

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےحج کے روح پرور اور بابرکت موقع پر امت مسلمہ اور بالخصوص فریضہ حج ادا کرنے والے تمام حجاج کرام کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے حج 1447 ھجری پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حج کا مبارک دن عبادت گزاروں کے لئے اللہ تعالی کی رحمت اور فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع ہے،اللہ تعالیٰ حاجیوں اور تمام مسلمانوں کی عبادات کو قبولیت عطاء فرمائے اور اسلامی اقدار کو اپنی عملی زندگی میں رائج کرنے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ حج کا پروقار اجتماع امت مسلمہ کے باہمی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرتا ہے۔ اسی جذبہ محبت و ایثار اور باہمی تعاون میں اصل قومی اور اجتماعی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے،حج کی بابرکت اور مقدس ساعتوں میں پاکستان من حیث القوم دنیا بھر میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے دعا گو ہے،ہم اللہ کے حضور دست بدعا ہیں کہ عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارہ کی فضا کو تقویت ملے تاکہ فلاح انسانیت اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام ہو سکے۔ آمین۔