وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سکیورٹی آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپریشن میں پیشہ وارانہ مہارت سے خارجی سرغنہ سمیت 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔