اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو رواں برس جاری حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عازمین حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے پاکستانی حجاج کرام کی خدمت اور سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے عازمین حج کو ایئرپورٹ پرتمام سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔