وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کمشنر مظفرآباد بدر منیر کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کمشنر مظفرآباد بدر منیر کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

مظفر آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کمشنر مظفرآباد ڈویژن بدر منیر کے بھائی میر یعقوب سلہریا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔