نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے 2.6 ملین روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کر ادیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے 2.6 ملین روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کر ادیا

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس (این ایچ ایم پی) نے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد وصول کئے گئے 26 لاکھ روپے مسافروں کو واپس کرا دیئے۔

این ایچ ایم پی کے ترجمان کے مطابق یہ خصوصی مہم انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر چلائی جا رہی ہے تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات پر مسافر گاڑیوں کو9 ہزار سے زائد چالان بھی جاری کیے گئے۔انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ ہیلپ لائن 130 کے ذریعے یا سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل @NHMP کے ذریعے براہ راست موٹروے پولیس افسران کے پاس شکایات درج کریں۔ترجمان نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ملک بھر کے ٹول پلازوں پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے بیداری مہم بھی چلا رہی ہے۔