نوشہرہ ورکاں ۔13 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 4 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر 1لاکھ33سو 60بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم میں 3سو91ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 3سو56موبائل ٹیمیں،27فکس اور8ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔25یوسی ایم او اور73ایریا انچارج نگرانی کریں گے۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سیکرٹری یونین کونسل اور پٹواریوں کو پولیو ٹیموں کی معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔