نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بیراموف سے ملاقات

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بیراموف سے ملاقات

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بیراموف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال پر مفید تبادلۂ خیال کیا گیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔