اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیرِ خارجہ ایلمیدین کوناکووچ سے ملاقات کی۔
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان گہرے اور مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل حالات اور بحرانی ادوار میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں جانب نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔