نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

نیویارک ۔29مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی آمد پر اُن کا استقبال امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور پاکستان سفارتخانے کے سینئر حکام نے کیا۔ نائب وزیرِاعظم دورے کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہوجائیں گے۔