نیویارک۔27مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مباحثے کے موقع پر کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پیریلا سے ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اوردونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیرِاعظم نے2005 کے زلزلے کے دوران پاکستان کےلئے کیوبا کی حمایت پر اظہار تشکر کے ساتھ یاد کیا۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پیریلا نے کیوبا میں قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی یکجہتی اور امداد کو سراہا۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
