نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ہانگژو میں پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے استقبالیہ خطاب

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ہانگژو میں پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے استقبالیہ خطاب

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ژی جیانگ صوبے کے شہر ہانگژو میں منعقدہ پاکستان۔چین بزنس ٹو بزنس (B2B) سرمایہ کاری کانفرنس میں استقبالیہ کلمات ادا کئے۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس کانفرنس کی قیادت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کی، جبکہ صوبہ ژی جیانگ کے گورنر لیو جے بھی اس موقع پر موجود تھے۔