نائب وزیراعظم کی ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ سے ملاقات،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا

نائب وزیراعظم کی ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ سے ملاقات،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بارے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعے کوجاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران طرفین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے بالخصوص ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں مقیم پاکستانیوں کی تعلیم اور بہبود کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور اپنے لوگوں کے باہمی فائدے کو فروغ دینے کےلئے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔