نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ​دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بشمول حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔​دونوں رہنماؤں نے آئندہ منعقد ہونے والے ’’انطالیہ ڈپلومیسی فورم‘‘ کے موقع پر اہم مصروفیات پر بھی بات چیت کی۔