اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے دورہ نیویارک کے دوران مملکت کمبوڈیا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون پراک سوخون سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
