نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے نائب وزیرِ خارجہ ، مصر کے اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ اور سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے نائب وزیرِ خارجہ ، مصر کے اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ اور سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکیہ کے نائب وزیرِ خارجہ سفیر موسیٰ کولاکلی کایا ، مصر کے اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ سفیر ناظح النگاری اور سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود نے ملاقات کی۔منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ​نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے چاروں برادر ممالک کے درمیان قریبی، برادرانہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر نظریات کی یکسانیت کو سراہا۔ انہوں نے چاروں ممالک کے درمیان امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک تعاون پر مبنی فریم ورک وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔​تینوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکار اسلام آباد میں منعقد ہونے والے چار ممالک (پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر) کے پہلے ’سینئر آفیشلز اجلاس‘ میں شرکت کے لئے پاکستان میں موجود ہیں۔