نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ رادوسلو سکورسکی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔پولینڈ کےنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ رادو سلو سکورسکی نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہااور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے حوالے سے پاکستان کے مسلسل عزم کو سراہا۔