اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسٹریا کی وزیرِ خارجہ بیٹ مائنل ریسنگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق آسٹریا کی وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار اور ایران و امریکہ کے درمیان مذاکرات کے فروغ اور ثالثی کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مسلسل سفارتی رابطوں کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کی سہولت کاری کی کوششیں بھی شامل ہیں تاکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔