اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوآنا سلویہ توئیو نے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ اوآنا سلویہ توئیو نے اسلام آباد مذاکرات کی سہولت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور رومانیہ کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے مسلسل مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر اتفاق کیا۔