سیالکوٹ ۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈئیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے( آج) جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جانوروں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جانوروں کو لمپی اسکن بیماری اور چچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے باقاعدہ سپرے مہم بھی جاری ہے، جبکہ مختلف بیماریوں کی بروقت نشاندہی کے لیے سرویلنس کا عمل بھی مسلسل جاری ہے، ان اقدامات کا مقصد مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسانوں کے معاشی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔