ملک کے بیشر علاقوں میں جمعہ کی رات سے 18 اپریل کے دوران تیزبارشوں ،لینڈسلائیڈنگ کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشر علاقوں میں جمعہ کی رات سے 18 اپریل کے دوران تیزبارشوں ،لینڈسلائیڈنگ کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعہ کی رات سے 18 اپریل کے دوران تیزبارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ ،مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ، ژالہ باری اور تیز ہواؤں،آندھی کے باعث بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ اس دوران تیز ہواؤں،آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،بالائی/ وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش،بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ہفتہ کوخیبر پختونخوا،بالائی/ وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش،بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہاتاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب،کشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کالام 24، پٹن 16، مالم جبہ 14، دیر (اپر 12، لوئر 03)، میر کھانی 10، دروش 09، چترال 08، پشاور (سٹی 07، ایئرپورٹ 06)، بالاکوٹ،پاڑاچنار ،چراٹ 07، تخت بھائی 06، کاکول، باچا خان ایئرپورٹ 02، سیدو شریف میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں جہلم 15، مری 08، منگلا 06، اسلام آباد (سیدپور 10، گولڑہ 07، ایئرپورٹ 05، سٹی 03)، اٹک 01، راولپنڈی (کچہری، نیو کٹاریاں 01)، کروڑ (لیہ) میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کشمیر میں راولاکوٹ 07، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 03، کوٹلی 02 اور گلگت بلتستان میں چلاس 06، سکردو ، استور 05، گوپس، گلگت، بونجی اور بگروٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد 43،پڈعیدن 42، روہڑی، دادو اور موہنجو داڑو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔