ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران با لائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: مالم جبہ 67 ،پاراچنار 16، سیدو شریف 15، پٹن 12، بالاکوٹ 08، چترال 07، لوئر دیر،

دیر، کالام ،کاکول 03، دروش، پشاور(سٹی01)، چراٹ 01، پنجاب: مری 07، اسلام آباد (ائیرپورٹ 05)، اٹک ، منگلا 03، چکلالہ،راولپنڈی، جہلم ، سیالکوٹ(ائیرپورٹ02)، کشمیر: راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 06، مظفرآباد (سٹی 05، ائیرپورٹ 04)، کوٹلی 02، گلگت بلتستان: گوپس میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 47 ، لسبیلا 46 ، سبی ، جیکب آباد، دادو اور گوادرمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ گرم