اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران وسطی /جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی ،شہید بینظیر آباد44 ، دادو اور ٹندو جام میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔