اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار71552بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.9فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار72167بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3125ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی
جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.5فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3079 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار37764بیرل،پی پی ایل 12147بیرل،پی اوایل 4293بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1374بیرل ریکارڈکی گئی،اسی طرح 8مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار698ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 545ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 68ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار1002ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔