ملک بھر میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، 4 کروڑ 47 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، 4 کروڑ 47 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی،اس دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق یہ ہدف پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور گھر گھر رسائی کی بدولت حاصل کیا گیا۔ این ای او سی نے بیان میں ہے کہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں ایک کروڑ 4 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ 22 ہزار سے زائد اور بلوچستان میں 26 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔

اسی طرح اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد جبکہ آزاد کشمیر میں تقریباً 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کی کامیابی میں والدین اور مقامی کمیونٹی نے بھرپور تعاون کیا۔ ادارے نے سکیورٹی اداروں کے بروقت اور موثر تعاون کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد پر تمام شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 

2026 کی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی، جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق یہ ہدف پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور گھر گھر رسائی کی بدولت حاصل کیا گیا۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت کو مزید بہتر بنانے کے لیے انہیں پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ 22 ہزار سے زائد اور بلوچستان میں 26 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں تقریباً 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیے گئے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کی کامیابی میں والدین اور مقامی کمیونٹی کے بھرپور تعاون نے اہم کردار ادا کیا۔ ادارے نے سیکیورٹی اداروں کے بروقت اور مؤثر تعاون کو بھی سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد پر تمام شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔