مغربی ہوائوں کا سلسلہ شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مغربی ہوائوں کا سلسلہ شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ پیر کی رات ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 23 مئی تک بالائی علاقوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی/زیریں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

کل (منگل کو) ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔ پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ،ڈی جی خان 48،جیکب آباد47، بھکر، نورپورتھل،شہید بینظیر آباد، خانیوال اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔