مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں داخل ، بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں داخل ، بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پشاور۔ 19 مئی (اے پی پی):مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سےمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق چترال اپر و لوئر، سوات، دیر اپر، کوہستان اپر اور مانسہرہ سمیت بالائی اضلاع میں موجود گلیشیائی جھلیوں کے پھٹنے سے فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس گلیشیائی مقامات کی مسلسل نگرانی اور بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق مقامی آبادی اور سیاحوں کو ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کم نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی مشقیں کرانے، محفوظ انخلائی مراکز فعال رکھنے اور ریسکیو اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ پانی کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی، کیچڑ یا پتھروں کی غیر معمولی آوازوں کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقام منتقل ہو جائیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں میں مویشیوں اور ضروری سامان کو محفوظ بلند مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت اور کمیونٹی الرٹ سسٹم فعال رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو سمیت متعلقہ اداروں کو ممکنہ سڑک بندشوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔